ہوم World ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

0



(24 نیوز )بنگلا دیش کی سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار کے بعد  مظاہرین کی جانب سے تجویز کردہ شخصیت نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت  کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔

عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورطلبا تحریک کےرہنمابھی شریک تھے،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان  کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version