ہوم World کتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو 249 سال قید کی...

کتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو 249 سال قید کی سزا

0



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں ایک زولوجسٹ کو کتوں سے زیادتی کرنے اور انہیں مارنے کے باعث 249 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
گزشتہ روز زولوجسٹ آدم برٹن کو 60 سے زائد کتوں سے زیادتی اور انہیں مارنے کی وجہ سے سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی ماہر مگرمچھ آسٹریلیا کے علاقے ڈارون میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق آدم کتوں کو اپنی رہائشگاہ پر لاتے تھے۔جہاں وہ کتوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا اور پھر انہیں موت سے ہمکنار بھی کرتا تھا، آدم اس گھناونے فعل کو کیمرے میں قید بھی کرتا تھا۔گزشتہ سال آدم پر 60 سے زائد کتوں پر ظلم کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا، گزشتہ روز این ٹی سپریم کورٹ کے جج مشیل گرانٹ کی جانب سے سماعت سے قبل جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ملازمین کو بھی عدالت کا کمرہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔جج کا کہنا تھا کہ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اور ذہنی طور پر متاثر ہونے کے خدشے کے باعث یہ درخواست کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاں لوگ فیصلے کے منتظر تھے وہیں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست کرتے ہوئے نئی رپورٹ جمع کرائی گئی۔ اس رپورٹ میں ملزم کے ذہنی طور پر غیر صحت مند ہونے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version