ہوم World کراچی دھماکہ پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے: چین

کراچی دھماکہ پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے: چین

0



(24نیوز)چین نے کراچی دھماکے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں 2 چینی ہلاک اور ایک زخمی جبکہ کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری ایمرجنسی پلان نافذ کر کے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے،‎پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، ‎پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں، پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے اور چوکنا رہنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کیلئے گہری تعزیت اور زخمیوں خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version