نیو یارک(آئی این پی)ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پنسلوانیا کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کو بزدل قرار دے دیا۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 5نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ان کے مدمقابل بزدل ہیں جن کی سیاست حریفوں کو نیچا دکھانے پر مرکوز ہے۔
اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ جب ہم جانتے ہیں کہ لیڈر کی طاقت کا حقیقی پیمانہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کس کو اٹھاتے ہیں، لیکن جو کوئی دوسرے لوگوں کو مارنا چاہتا ہے وہ بزدل ہے۔