ہوم World کیا واقعی امریکہ نے حسینہ واجد کو اقتدار سے نکالا ؟بیٹے سجیب...

کیا واقعی امریکہ نے حسینہ واجد کو اقتدار سے نکالا ؟بیٹے سجیب واجد نے حیران کن بیان جاری کر دیا 

0



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے اپنی والدہ سے منسوب کیئے گئے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اخبار میں شائع ہونے والا بیان بالکل جھوٹ اور من گھڑت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سجیب واجد نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ  “حال ہی میں میری والدہ کے استعفیٰ سے متعلق جو بیان ایک اخبار میں شائع ہوا ہے، وہ مکمل طور پر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔ میں نے ابھی ان سے تصدیق کی ہے کہ نہ تو انہوں نے ڈھاکہ چھوڑنے سے پہلے اور نہ ہی اس کے بعد کوئی بیان دیا ہے۔”

قبل ازیں، رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شیخ حسینہ نے ایک پیغام میں کہا تھا، “میں نے اس لیے استعفیٰ دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا نہ پڑے،  وہ طلبہ کی لاشوں پر اقتدار میں آنا چاہتے تھے، لیکن میں نے ایسا نہیں ہونے دیا، میں نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ اگر میں نے سینٹ مارٹن جزیرے کی خودمختاری کا سودا کر لیا ہوتا اور امریکہ کو خلیج بنگال پر کنٹرول کرنے کی اجازت دے دی ہوتی تو میں اقتدار میں رہ سکتی تھی۔ میں اپنے عوام سے التجا کرتی ہوں کہ براہ کرم شدت پسندوں کے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔”

یاد رہے کہ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہو کر بھارت جانے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے انتطام سنبھال لیا ہے اور انہوں نے اصلاحات پر کابھی شروع کر دیاہے ۔ دوسری جانب طلباء تحریک کے الٹی میٹم کے بعد بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبیداللہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version