ہوم World کیریبین ملک ہیٹی میں مرکزی جیل پر حملہ مسلح افرادنے 4 ہزار...

کیریبین ملک ہیٹی میں مرکزی جیل پر حملہ مسلح افرادنے 4 ہزار قیدی چھڑوا لیے

0



پورٹ اونس (ویب ڈیسک) کیریبین جزائر کے ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں موجود جیل پر جرائم پیشہ گروہ کے مسلح افراد نے حملہ کرکے 4 ہزار سے زائد قیدیوں کو چھڑوا لیا۔

جیو نیوز  نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ   جیل سے بھاگنے والے ملزمان میں جرائم پیشہ گروہ کے ایسے ارکان بھی شامل ہیں جو کہ 2021 میں صدر جوونیل مویس کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ کر رہے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تشدد میں اضافہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا، جب وزیراعظم ایریل ہنری نے کینیا کی زیر قیادت ملٹی نیشنل سکیورٹی فورس کو ہیٹی بھیجنے پر بات چیت کیلئے نیروبی کا سفر کیا۔

وزیراعظم کے کینیا کے دورے پر ’پورٹ او پرنس‘ کے گینگ لیڈر جمی چیریزیر نے انہیں عہدے سے ہٹانے کیلئے ایک مربوط حملے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جیل پر حملے کے دوران فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں، ہیٹی میں فرانسیسی سفارت خانے نے شہریوں کو دارالحکومت اور اس کے آس پاس سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہیٹی پولیس نے اپنے تمام افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مدد فراہم کریں، اگر حملہ آور کامیاب ہوگئے تو شہر میں مزید ڈاکو بڑھ جائیں گے جس سے سب کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version