کینیا: سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 17 سے زائد طلبا لقمہ اجل بن گئے
(ویب ڈیسک)کینیا ایک اور سکول میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے لگنے کے باعث سکول ہاسٹل میں رہنے والے طلبا میں سے 17 لقمہ اجل بن گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ سکول ‘Hillside Endarasha Academy’ میں پیش آیا جہاں 800 طلبہ رہائش پزیر تھے۔
اب گزشتہ روز کینیا کی مرکزی کاؤنٹی میرو میں نجیا بوائز سکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی سے 150 کے قریب طلبا کی رہائشی ہاسٹل کی عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نجیا ہاسٹل کے تمام طلبہ واقعے کے وقت ہاسٹل سے باہر تھے اس لیے واقعے میں طلبہ اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔
کینیا میں تواتر سے سکولوں میں آتشزدگی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے کینیا کے صدر نے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ازیولو کاؤنٹی کے ایک گرلز اسکول میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا تھا جس میں متعدد طالبات جھلس کر زخمی ہو گئیں تھیں تاہم پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔