ہوم World گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے لڑکے کو قتل کردیا

گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے لڑکے کو قتل کردیا

0



گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے لڑکے کو قتل کردیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے 24 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں پیش آیا جہاں ایک دکان میں ملازمت کرنے والے سمرت دیبناتھ نامی شخص نے 24 سالہ نوجوان سیان بھومک پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق سیان بھومک نے سمرت دیبناتھ کی گرل فرینڈ کے حوالے سے نامناسب تبصرے کیے جس پر سمرت طیش میں آگیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

 پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران سمرت نے پہلے نوجوان کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کیا اور پھر اس پر چاقو سے کئی وار کیے  جبکہ روکنے پر سمرت نے مجمعے اور پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو کے حملے میں سیان بھومک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سمرت کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 
 
 
 
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version