ہوم World گولان حملہ؛ دروز کمیونٹی کے بچوں کی آخری رسومات

گولان حملہ؛ دروز کمیونٹی کے بچوں کی آخری رسومات

0



گولان پہاڑیوں میں اسرائیل کے زیرِ انتظام علاقے مجدل شمس پر راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ یہ حملہ ایک فٹ بال گراؤنڈ میں کیا گیا تھا جس میں 12 بچے اور نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مصر سے یہ علاقہ حاصل کرکے اس کا الحاق کرلیا تھا۔ گولان حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق اس علاقے میں بسنے والی دروز مذہبی کمیونٹی سے تھا۔ دروز گیارہویں صدی میں مسلمانوں کے اسماعیلی فرقے سے علیحدہ ہو کر وجود میں آنے والی کمیونٹی ہے جو ترکیہ، شام اور لبنان کے علاوہ اسرائیل میں بھی بستی ہے۔ اسرائیل نے گولان راکٹ حملے کے لیے لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کو ذمے دار قراد دیا ہے اور اس کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی ہے۔ حزب اللہ نے اس حملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version