ہوم World ہمارے محکمہ خزانہ کو چین نے ہیک کرلیا امریکہ کا الزام چائنہ...

ہمارے محکمہ خزانہ کو چین نے ہیک کرلیا امریکہ کا الزام چائنہ کا موقف بھی آگیا

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ریاست کے  حمایت یافتہ ہیکرز نے رواں ماہ امریکی محکمہ خزانہ کے نظام میں گھس کر ملازمین کے ورک سٹیشنز اور بعض غیر خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس واقعے کو “اہم واقعہ” قرار دیتے ہوئے قانون سازوں کو ایک خط کے ذریعے اس سے  آگاہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ وہ ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس ہیکنگ  کے اثرات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ چین نے اس الزام کو “بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی ہیکنگ کی مخالفت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ہیکنگ  میں چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر  کے ذریعے سیکیورٹی کو توڑا۔ یہ سروس “بے آنڈ ٹرسٹ” کے نام سے جانی جاتی ہے، جو ملازمین کو  ریموٹ تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس سروس کو ہیکنگ  کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ایک “چین سے تعلق رکھنے والے ایڈوانسڈ پرسیسٹنٹ تھریٹ (اے پی ٹی) ہیکر” نے کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی الزامات کو بے بنیاد اور بغیر ثبوت کے قرار دیا ہے۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگ یو نے کہا “امریکہ کو چین کے خلاف سائبر سیکیورٹی کے نام پر جھوٹے الزامات لگانا بند کرنا چاہیے۔”

بی بی سی کے مطابق اس حملے سے متعلق ایک اضافی رپورٹ 30 دن میں قانون سازوں کو فراہم کی جائے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا مقصد  فنڈز چوری کرنا نہیں بلکہ معلومات حاصل کرنا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version