ہوم World یواے ای جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

یواے ای جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

0



(24 نیوز) یواے ای جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو تازہ کیا ہے اور پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا، اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے، ان تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اہم اقدام

غیر ملکی خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ بتایا گیاہے کہ اس سہولت کا مقصد امارات میں سیاحوں کے آمد کو ان کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شائق افراد کی راہ میں کوئی مشکل اور انتظار کی صورت باقی نہ رہے, وزارت خارجہ کی طرف سے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کے بعد اب 110 ایسے ممالک رہ گئے ہیں جنہیں اماراتی ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا ضروری ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version