یہودی مذہب کے مقدس دن ‘یومِ کپور’ پر جہاں یہودی خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں وہیں طویل روزہ بھی رکھا جاتا ہے۔ یومِ کپور کی یہودی مذہب میں خاصی اہمیت ہے۔ اس دن کو کفارے کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اکثری یہودی اس روز طویل روزہ رکھتے ہیں جس کا دورانیہ 25 گھنٹے تک ہوتا ہے۔