ہوم World یوکرین کا حملہ:روس کی تیل اور توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ...

یوکرین کا حملہ:روس کی تیل اور توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ گئی

0



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرین نے روس کے سرحدی علاقوں روستوو اور کرسک پر ڈرون برسا دیے، ڈرون حملوں سے روس کی تیل اور توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ گئی۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں سے تیل کے گودام اور 2 پاور اسٹیشنوں پر آگ لگی، حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا،روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے یوکرین کے 38 ڈرونز مار گرائے۔

روس نے اتوار کو روسی اسلحہ گودام پر یوکرینی ڈرون حملے کے جواب میں گزشتہ روز یوکرین کے شہری علاقوں اور چلڈرن ہسپتال پر میزائل حملے کیے تھے جس میں 41 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version