ہوم World 400کاخواب ٹوٹنے کے باوجود مودی نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح...

400کاخواب ٹوٹنے کے باوجود مودی نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیدیا

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے این ڈی اے پر پورا بھروسہ دکھایا ہے، آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور 140 کروڑ بھارتیوں کی جیت ہے۔

نئی دلی میں بھارتی جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن اور الیکشن کا کام کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا اتنی گرمی میں سب لوگوں نے بہترین کام کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو جمہوریت کی طاقت دکھائی ہے۔

نریندر مودی نے کہا 1962 کے بعد پہلی بار کوئی حکومت دو مدتیں پوری کر کے تیسری بار اقتدار میں آ رہی ہے۔ ریاستی اسمبلیوں میں بھی حکمراں اتحاد نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سکم، اوڑیسہ اور آندھرا پردیش میں اپوزیشن کانگریس کا صفایا ہوگیا۔ مودی نے کہا کہ آزادی کے 70 برس بعد 12 کروڑ لوگوں کو پانی ملا اور 4 کروڑ لوگوں کو پکے گھر ملے۔ بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے۔ بھارتی عوام 10 گھنٹے کام کریں گے، مودی 18 گھنٹے کام کرے گا۔ ہم بھارتی ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔ 
نریندر مودی نے کہا میرے تیسرے دور اقتدار میں بھارت دنیا میں تاریخ رقم کرے گا۔ ہم نے بھارت کے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ بھارت کے عوام نے مجھے نیا اعتماد دیا ہے۔ 80 کروڑ ضرورت مندوں کو مفت راشن کی سہولت اور کروڑوں غریبوں کو 5 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولت ملی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version