ہوم World 65 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ امریکیوں کو کورونا...

65 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی 1 اور ڈوز لگوانے کی منظوری

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ادارہ برائے انسدادِ امراض و تحفظ (سی ڈی سی) نے بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی ایک اور ڈوز لگوانے کی منظوری دے دی۔
جنگ کے مطابق سی ڈی سی کی جانب سے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے بزرگ امریکی شہریوں کو اس موسمِ بہار میں کورونا ویکسین کا ایک اور شاٹ لگوانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈائریکٹر سی ڈی سی نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے کورونا ویکسین کے اضافی شاٹ کی منظوری دے دی۔
سی ڈی سی کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کووڈ 19 سے ہونے والی اموات اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی اکثریت میں زائد عمر کے شہری شامل تھے۔کووڈ 19 کی ویکسین کی اضافی خوراک ان افراد کو اضافی تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version