ہوم Breaking News آئی فون 16 سیریز کی قیمیتں کم ہوگئیں؟ ٹیکس کے بعد...

آئی فون 16 سیریز کی قیمیتں کم ہوگئیں؟ ٹیکس کے بعد اب کتنے کا ملے گا؟

0


پاکستان میں ایپل آئی فون 16 سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد مارکیٹ میں آئی فونز کی قیمتوں اور پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی کر دی گئی ۔

رواں سال ستمبر میں آئی 16 متعارف ہونے کے بعد اس کی قیمتیں دنیا بھر میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، پاکستان میں جہاں کوئی ایپل اسٹور نہیں ہے ، نئے آئی فونز پریمیم قیمتوں پر دستیاب تھے۔

تاہم اکتوبر میں ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے آئی فون 16 سیریز کی باضابطہ قیمتوں کا اعلان کیا جو ایپل اسٹور کی قیمتوں کے عین مطابق تھیں۔

ایپل سٹور پر 1200 ڈالرز کا بکنے والا آئی فون 16 پرو میکس پاکستان میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے پر لانچ کیا گیا جس میں پی ٹی اے ٹیکس بھی شامل تھا۔

آئی فون 16 لانچ ہونے کے ابتدائی دنوں میں جہاں پاکستانی صارفین ریٹلیرز اور ری سیلرز کو بھاری ادائیگیاں کر رہے تھے وہیں 2 لاکھ سے زائد پی ٹی اے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑ رہا تھا۔

گزشتہ عرصے میں آئی فون 16 پرو میکس کا شناختی کارڈ پر پی ٹی اے ٹیکس 2 لاکھ 13 ہزار جبکہ پاسپورٹ پر 1 لاکھ 83 ہزارکے قریب تھا جو اب فون کی قیمتوں کے ساتھ ہی کم ہو چکا ہے۔

پی ٹی اے کسی بھی فون پر ٹیکس کا تعین اس کی قیمت، ٹیکس ریٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے۔

کچھ ماہ قبل پاکستان میں واحد ایپل ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل ہی موجود تھا، تاہم ستمبر میں جی نیکسٹ نامی کمپنی بھی ایپل ڈسٹری بیوٹرز کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے ، اس وقت مارکیٹ میں مرسینٹائل اور جی نیکسٹ دونوں کمپنیوں کے ترسیل کردہ آئی فونز دستیاب ہیں۔

جی نیکسٹ کمپنی اس سے قبل سام سنگ اور ٹیکنو جیسے دیگر برانڈز کے فون پاکستان میں تقسیم کرتی تھی اور حال میں انہوں نے ایئر لنک نامی کمپنی سے شراکت اختیار کرتے ہوئے ایپل مصنوعات کی ترسیل کو وسیع کیا ہے۔

جہاں اضافی ڈسٹری بیوٹرز کے آنے سے پاکستانی مارکیٹ میں قائم ایپل مصنوعات کی اجارہ داری کم ہوئی وہیں نئے آئی فون 16 کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 ہزار کمی آئی ہے۔ صورتحال میں آئی فون 16 سیرز پر عائد ٹیکس بھی کچھ حد تک کم ہوا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version