ہوم Breaking News جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کیلئے اپنے تجربات دنیا سے شیئرکرنے کو...

جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کیلئے اپنے تجربات دنیا سے شیئرکرنے کو تیار ہیں: وزیر خارجہ

0


وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلئر اور ہائیڈروانرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے، جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ برسلز میں جوہری توانائی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوہری توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھایا، میرے مؤقف کی کئی عالمی رہنماؤں نے تائید کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلئراور ہائیڈروانرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں تعاون کرناچاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ترک ہم منصب سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version