ہوم Breaking News عدالت نے رمضان میں مارکیٹس رات دیر تک کھولنے کی اجازت دیدی

عدالت نے رمضان میں مارکیٹس رات دیر تک کھولنے کی اجازت دیدی

0


لاہورہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس کو رات 12 بجے اور ہفتہ اتوار کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے، عدالت نے ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے اور ڈائنگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔

عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے زسٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر اس مذکورہ ہوٹل مالک کو پوائنٹ آؤٹ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولینٹن مارکیٹ میں صفائی کا کام شروع ہوچکا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مری مرغی کے ٹرک آتے ہیں، یہ مرغی کا چکن 30 روپے والے شوارمے میں استعمال ہوتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version