ہوم Breaking News معروف گلوکار کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر کر چل بسے

معروف گلوکار کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر کر چل بسے

0


مشہور امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ کنسرٹ میں دوران پرفارمنس اسٹیج پر گرنے سے چل بسے۔

امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ، جن کا اصل نام آئزک فری مین III تھا، 53 سال کی عمر میں کنیکٹیکٹ کے شہر ہیمنڈن میں ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گرنے کے بعد چل بسے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ اپنی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فیٹ مین اسکوپ اپنی پُرجوش پرفارمنسز اور منفرد آواز کی وجہ سے مشہور تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ہٹ گانے دیے اور مختلف بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی جیتے۔

امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ 1990 کی دہائی میں نیویارک سٹی کے ہپ ہاپ منظر نامے کے ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version