ہوم Breaking News مہوش حیات شوبز سے دور چلی گئی

مہوش حیات شوبز سے دور چلی گئی

0


پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی شادی اور جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

مہوش حیات نے کہا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں، اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو کیونکہ میں خود بہت سنجیدہ ہوں، اس کے علاوہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس میرا شوہر نیک اور مہربان دل کا مالک ہونا چاہیے۔

مہوش حیات نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراََ شادی کرلوں گی کیونکہ میں اُن پر فِدا ہوں۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version