ہوم Breaking News پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے پر اتفاق

0


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ کی پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹر آمد پر اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسٹیٹ آف آرٹ پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سیف سٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور ٹریفک حادثات اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کو سراہا۔

محسن نقوی نے پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version