ہوم Breaking News آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خوشخبری...

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

0


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے کی منظوری دے دی ہے، مقررہ دن پر میچ نہ ہونے کی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا۔

گروپ اسٹیج میں میچ مکمل ہونے کے لیے دوسری اننگ میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہوگا جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں میچ مکمل ہونے کے لیے دوسری اننگ میں کم از کم 10 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہوگا۔

آئی سی سی کی میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کُل میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کینیڈا اور امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جس میں بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ بھی موجود ہیں جب کہ بنگلہ دیش گروپ ڈی میں ہے جس میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدر لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version