ہوم Breaking News آپ کو اپنا ٹوتھ برش کب تبدیل کرنا چاہئے؟ ماہرین کا حیران...

آپ کو اپنا ٹوتھ برش کب تبدیل کرنا چاہئے؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

0


کسی بھی انسان کی شخصیت کو جاذب نظر بنانے میں دانت کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ دانتوں کی خوبصورتی مسکراہٹ کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

اگر دانت صاف نہ ہو تو پھر چاہے کوئی فرد کتنا ہی حسین ہو اس کی شخصیت گہنا جاتی ہے اور مسکراتے ہوئے تو وہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا بلکہ دیکھا جائے تو اس کی پوری پرسنیلٹی ہی ماند پڑ جاتی ہے۔

ان ہی وجوہات کی بنا پر دانتوں کے ساتھ منہ کی صحت و صفائی خاصی اہمیت کی حامل ہے جس سے نہ صرف مجموعی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ انسان کا سراپا بھی اچھا لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق منہ اور دانتوں کی صفائی میں سب سے زیادہ اہمیت برش کی ہے۔ اگر آپ کا برش پرانا ہوگیا ہے تو دانتوں کی صفائی کا عمل درست انداز میں نہیں ہوگا۔

دانتوں کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آخری بار کسی شخص نے اپنا ٹوتھ برش کب تبدیل کیا تھا، اگر اسے یہ اہم بات یاد نہیں تو پھر اس شخص کو فوراً اپنا برش تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹوتھ برش کتنی مدت بعد تبدیل کیا جائے تو اس کے جواب میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ ٹوتھ برش کا استعمال دن میں دو سے تین بار کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے اس کے ریشے خراب ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے ہر تین سے چار ماہ میں برش تبدیل کرلینا چاہیے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کا مشورہ ہے کہ دانتوں کو دن میں دو بار اور دو منٹ تک برش کیا جائے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ برش کے ریشے سیدھے نہ رہیں یا ٹوٹنے لگیں تو فوراً اس کا استعمال روک دیا جائے۔

اس طرح ہر 12 سے 16 ہفتوں میں برش خراب ہونے لگتا ہے تو سال بھر میں اسے تقریباً چار بار تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش کو اگر طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو اس کی تاثیر کم ہونے لگتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دانتوں کی صفائی کے دوران بہت سارے جراثیم ٹوتھ برش پر جمع ہوجاتے ہیں۔

ٹوتھ برش کو بند جگہ پر نہ رکھیں کیونکہ اس طرح مختلف جراثیم کی افزائش ہونے لگتی ہے۔ استعمال کے بعد اچھی طرح پانی سے دھوئیں اور اسے سیدھا رکھیں تاکہ یہ ہوا سے خشک ہوجائے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version