سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ نرخ میں بڑااضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 1100روپے اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے، آج بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے دیکھا گیا ہے،سونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے بڑھ کر 2لاکھ 14ہزار 300روپے ہو گئی،10گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 1لاکھ 83ہزار 728روپے ہو گئی۔