ہوم Breaking News اعظم خان کے متبادل رضوان ہوسکتے ہیں: عبدالرزاق

اعظم خان کے متبادل رضوان ہوسکتے ہیں: عبدالرزاق

0


قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ رضوان کے ہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔

دوسری جانب پروگرام میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہاکہ افتخار سے بہت امیدیں تھیں، وہ میچ جتوا سکتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں گزشتہ شب پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو 5 رنز سے شکست دی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version