بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے پر 100 سے زائد کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے نے بتایاکہ سوزو انڈسٹریل پارک ٹریفک پولیس نے اطلاع دی کہ سوزو ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں سڑک پر برفباری کی وجہ سے پھسلن کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے چین کے بڑے حصے سردی کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برفیلی بارش کی زد میں ہیں۔ جس سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہی ہے۔