ہوم Breaking News الیکشن نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے: شازیہ مری

الیکشن نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے: شازیہ مری

0


پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطاء مری کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے، تشویش ہے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے جام خان شورو اور مہیش ملانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے، تشویش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم تاج حیدر کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے الیکشن سیل کے ذریعے اپنا کیس لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچایا ہے، اب بھی بچانا چاہیں گے۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں جو جو ہمارے ساتھ ہوا ہم نے اس پر بحث کی، پاکستان میں ملکی یک جہتی کے لیے کام کر رہے ہیں، پولنگ ڈے پر جو کچھ ہوا اس پر ہمیں بھی تشویش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، نہیں چاہتے کہ پاکستان میں عدم سیاسی استحکام بڑھے، حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر متواتر حملے ہوتے رہے، عطاء تارڑ جو مغلظات کہتے رہے ان کا جواب نہیں دیا، نفرت و انتشار کو نہیں پھیلاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں، عوامی خدمت اور عوام سے رشتے کا جذبہ پیپلز پارٹی نے دکھایا ہے، لوگوں کی خدمت کی ہے، سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہار جیت الیکشن میں ہوتی ہے، ملک میں دہشت گردی ویسے ہی بڑا ناسور ہے، کل جو لوگ تھے انہوں نے واضح پیغام دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا آمریت کے ساتھ۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فساد ختم ہو، آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں، کل ایک جماعت کا روحانی اجتماع تھا، احتجاج کرنا ہے تو آر او کے سامنے کیوں نہیں کیا؟

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا ہے کہ تیسرے دن ان کو یاد آگیا مگر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں، پولنگ ڈے پر یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ سب ٹھیک ہے، پہلے ٹھپے لگائے جاتے تھے اب ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ خلیفہ کو چٹھی پہنچا دیں، اب یہ دور نہیں ہے کہ خلیفہ کے ذریعے چٹھی پہنچائیں، اب یہ سوچ ہم دفن کر رہے ہیں، جی ڈی اے کے پاس سندھ میں صرف 2 سیٹیں ہیں۔

اس موقع پر جام خان شورونے کہا کہ جی ڈی اے پری الیکشن میں کہیں نظرنہیں آئی، بلاول بھٹو آصفہ نے الیکشن مہم چلائی، پی ایس 65 پر ہم نے اچھے ووٹ لیے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version