ہوم Sports پی ایس ایل 9 کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی کا...

پی ایس ایل 9 کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی کا ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایونٹ میں شریک ٹیموں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ قوم، شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل جیسے انٹر نیشنل ایونٹس کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اُجاگر ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version