ہوم Breaking News انگلینڈ کی سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو...

انگلینڈ کی سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست

0


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 اسکور کیے۔جانسن چارلس 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ برینڈن کنگ 23 رنز بناکر ریٹائرڈہرٹ ہوئے جبکہ نکولس پورن، کپتان رومین پوول نے 36، 36 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رتھر فورڈ 28 اور روماریو شیفرڈ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان امریکا کو شکست دی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version