ہوم Breaking News اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

0


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اے ڈی بی نےمزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائے گی، جس سے علاقے کی سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں بہتری آئے گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version