ہوم Sports چیمپئنز ون ڈے کپ: آج اسٹالینز اور لائنز مدِ مقابل ہوں گی

چیمپئنز ون ڈے کپ: آج اسٹالینز اور لائنز مدِ مقابل ہوں گی

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیمپئنز ون ڈے کپ میں آج شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم لائنز کا مقابلہ اسٹالینز سے ہو گا جس کی قیادت محمد حارث کے سپرد ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس دن ڈھائی بجے ہو گا۔

ٹیم لائنز

لائنز میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر یامین، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، احمد دانیال، فیصل اکرم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد اصغر، محمد طحہٰ، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی، شرون سراج اور سراج الدین شامل ہیں جبکہ ٹیم کے مینٹور وقار یونس ہیں۔

ٹیم اسٹالینز

اسٹالینز کا محمد حارث (کپتان)، ابرار احمد، عادل امین، بابر اعظم، حارث رؤف، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد علی، محمد عامر خان، سعد خان، شان مسعود، طیب طاہر، عبید شاہ، یاسر خان اور زمان خان حصہ ہیں جبکہ ٹیم کے مینٹور شعیب ملک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز نے ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز کیا اور پینتھرز کو چاروں شانے چت کر دیا۔

اس میچ میں شاداب خان کی قیادت میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں مارخورز نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔

مارخورز کی جانب سے ون ڈاؤن بیٹر کامران غلام نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 گیندوں کے عوض 115 رنز بنا ڈالے جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبشر خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد بٹ اور محمد ذیشان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پینتھرز کی بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو ٹیم پینتھرز اننگز کے آغاز سے مشکلات سے دوچار نظر آئی اور صرف 34.5 اوور تک ہی مزاحمت کر سکی اور صرف 187 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پینتھرز کی جانب سے صرف عماد بٹ نے عمدہ کھیل پیش کیا ، وہ 84 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

مارخورز کی جانب سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہنواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version