ہوم Breaking News بارات واپس جانے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی

بارات واپس جانے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی

0


بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی ختم ہوجانا یا پھر شادی کی تقریب کے دوران بارات واپس چلے جانا عام سی بات ہوتی جارہی ہے، حال ہی میں کرسی نہ ملنے پر دلہا کے دلہن بنا بارات واپس لے جانےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد مبین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تھی جہاں ان کے پورے خاندان نے دلہا اور اس کے گھروالوں کا انتہائی خوشدلی سے استقبال کیا، لیکن بارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ہی دلہا نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ بارات پہنچنے کے بعد ہر شخص تقریب انجوائے کر رہا تھا لیکن اسی دوران دلہا کی دادی اور ایک مہمان کے درمیان کرسی پر جھگڑا شروع ہوگیا، دلہا کی دادی نے اس جھگڑے کو اپنی بے عزتی سمجھی اور دلہے سے شکایت کردی جس کے بعد جھگڑا طول پکڑگیا۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران دلہا والوں نے دلہن کو لے جانے کے بعد اس کے ساتھ برے سلوک کی دھمکیاں دیں، جھگڑا بڑھنے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہا کے خاندان کو ایک کمرے میں بند کردیا اور شادی پر خرچ کی گئی رقم کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں شامل ایک مہمان نے بتایا کہ دلہا کے گھر والوں کی جانب سے کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد دلہن کے گھر والوں نے انھیں بارات واپس لے جانے کی اجازت دی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version