مالی سال کی پہلی ششما ہی ، پاکستان کے مالی خسارے میں اضافہ ،قرضوں پر کتنا سود …
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ (جولائی تا دسمبر )میں پاکستان کا مالی خسارہ بڑھ کر 2.3فیصد کیساتھ 2407ارب76کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے جو پہلی سہ ماہی میں 0.9فیصد کیساتھ 980ارب روپے تھا،شرح میں اضافے سے قرضوں پر سود 64فیصدتک پہنچ گیا ۔
“جنگ ” کے مطابق قرضوں پر سود ادائیگی میں4219ارب97کروڑ خرچ ہوئے ،گزشتہ برس پہلی ششماہی میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2فیصد تھا، شرح سود میں اضافے سے پاکستان کا قرضوں پر سود بڑھ کر64فیصد پر پہنچ گیا ہےجس سے وفاقی حکومت کی نیٹ آمدن خسارے میں چلی گئی۔