ہوم Breaking News بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

0


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version