ہوم Breaking News بلیک ہیڈز سے نجات دلانے والے اسان گھریلو ٹوٹکے

بلیک ہیڈز سے نجات دلانے والے اسان گھریلو ٹوٹکے

0


بلیک ہیڈز درحقیقت مہاسوں کی ایک قسم ہے جو اس وقت نمودار ہوتی ہے جب مسام آئل یا جلد کے مردہ خلیات کی وجہ سے بلاک ہوجاتے ہیں، وقت کے ساتھ ان کی رنگت زیادہ گہری ہوجاتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان سے نجات اتنی مشکل نہیں درحقیقت چند گھریلو ٹوٹکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دن میں دو مرتبہ اچھی طرح منہ دھوئیں
بلیک ہیڈز ختم کرنے کی یہ ایک بنیادی تجویز ہے۔ منہ کو دن میں دو مرتبہ دھونے سے چہرے پر دن بھر کی گرد اور تیل صاف ہوجاتا ہے اور اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ روزانہ دن میں دو مرتبہ اچھی طرح سے منہ دھو کر موائسچرائز کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے دور رکھ سکتا ہے۔

ملتانی مٹی یا چارکول ماسک کا استعمال
ملتانی مٹی یا چارکول ماسک میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس سے مسام میں جمی تمام گندگی صاف ہوجاتی ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ملتانی مٹی کا ماسک یا چارکول ماسک کا استعمال کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے روکتا ہے۔

ٹماٹر سے مدد لیں
ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

انڈے
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور جلد پر لگائیں، اس کے بعد ایک ٹشو سے اپنے چہرے پر تہہ بنائیں اور اس کے بعد انڈے کی سفیدی کی دوسری تہہ لگائیں ، بیس منٹ تک ماسک کو خشک ہونے دیں اور پھر نکال دیں۔

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کرکے پیسٹ بنائیں، اس مکسچر کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں، جس کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version