ہوم Pakistan کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے: میئر کراچی

کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے: میئر کراچی

0


مرتضیٰ وہاب--- فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی رفتار تیز کی جائے، لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔

میئر کراچی کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کو آئندہ سالوں میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہو گی، 10 سے11 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اور 3 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں ملیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکے دیے جائیں، کے ایم سی کی تمام سڑکوں اور انڈر پاسز کی اسٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ترجیح سڑکوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری ہے، عوام کے ایم سی کے اچھے اور معیاری کام کو سراہتی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ کی تعمیر ایک اچھی اور معیاری سڑک کے طور پر مکمل کی جائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہ اورنگی، بلوچ کالونی روڈ، میوہ شاہ روڈ کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، تمام ٹھیکے میرٹ پر دیے جائیں اور سفارش قبول نہ کی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایم سی نے اس سال نالوں کی صفائی بہتر انداز میں کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version