ہوم Breaking News بہروزسبزواری اور اسکی بہوکے حوالے سے اہم خبر

بہروزسبزواری اور اسکی بہوکے حوالے سے اہم خبر

0


پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین لڑکی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے شہروز پر جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کبھی کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کے بیٹا اور سائرہ ایک ساتھ پڑھتے تھے، 7 سال بعد شہروز نے پندرہ دن پہلے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم رشتہ لے کر گئے اور پھر بات چیت طے ہوگئی مگر افسوس کہ سائرہ اور شہروز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی
انہوں نے اپنی پہلی بہو سائرہ یوسف کو بہترین خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی نورے سے آج بھی ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے پہلے کرتی تھی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ جب سائرہ عمرہ ادائیگی سے واپس آئی تو بہروز انہیں اپنی دوسری پوری زہرہ کے ساتھ لینے کیلیے ایئرپورٹ گئے جس کے بعد تینوں نے ایک ساتھ گھنٹوں وقت گزارا۔

اداکار کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ سائرہ یوسف ہر چیز ہونے کے باوجود بھی بالکل ویسی ہی ہے اور بہروز سبزواری نے کہا کہ میں تو آج بھی اُسے بیٹی کہتا اور سمجھتا ہوں اور وہ بھی بالکل ویسے ہی ملتی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version