وہ اشیاء جن کا استعمال ہم روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں انہی میں ہماری پریشانیوں کا حل موجود ہوتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں کے گھروں میں ناریل کا تیل موجود ہوگا جس کے ایک نہیں کئی فائدے ہوتے ہیں، قدرت نے ناریل میں بہت سے فوائد رکھے ہیں۔
خارش ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر خارش شدید ہوجائے تو یہ آپ کو کسی انفیکشن میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔
آج ہم آپ کیلئے کچھ گھریلو نسخے لے کر آئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ خارش جیسی مصیبت سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ناریل کا تیل
جیسا کہ ناریل کے تیل کا اوپر ذکر کیا کہ اس میں کئی فوائد پوشیدہ ہیں تو آیئے بتاتے ہیں کہ یہ خشکی کو جڑ سے کیسے خاتمہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش ہونے کی صورت میں متاثرہ جگہ پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔
لیموں کا رس
وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔