ہوم Breaking News راکھی ساونت کا عمران خان سے متعلق بڑا بیان آگیا

راکھی ساونت کا عمران خان سے متعلق بڑا بیان آگیا

0


بھارتی ڈرامہ اداکارہ راکھی ساونت عمران خان کے حق میں بول پڑیں، عمران کی رہائی پر پاکستان آ کر مبارکباد دینے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت نے ایک بار پھر میڈیا کی توجہ اپنی طرف کر لی ہے، لیکن اس بار انہوں نے اپنی توجہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی بنا پر حاصل کی ہے۔

مشہور سوشل میڈیا شخصیت راکھی ساونت ان دنوں متحدہ عرب امارات میں اپنے گانے ’بے بی ڈرامہ کوئین‘ کی لاؤنچ پر موجود تھیں جہاں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بے حد پسند کرتی ہوں۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے۔

تنازعات کا حصہ رہنے والی راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید میں رکھا ہوا ہے، میں ان کی رہائی کے لیے دعا کرتی ہوں، اگر عمران خان رہا ہو جائیں گے تو میں انہیں مبارکباد دینے پاکستان جاؤں گی۔

ساتھ ہی راکھی نے اس بات کا بھی ارادہ کیا کہ اگر عمران خان کے ووٹرز نے انہیں کامیابی دلوا دی، تو میں دوبارہ عمرہ کرنے جاؤں گی اور ان کے لیے دعا کروں گی۔

واضح رہے راکھی ساونت بگ باس میں اپنے منفرد انداز کی بدولت بھی سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version