ہوم Breaking News سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا...

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، اہلیہ جویریہ کا بڑا ردعمل؟

0


پاکستانی اداکار سعود قاسمی نے بالی وڈ ماڈل و اداکارہ نورافتیحی سےملاقات پر اہلیہ جویریہ کا ردعمل بتادیا۔

کچھ روز قبل جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر سعود کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سعود کو بالی وڈ ماڈل نورا فتیحی سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں سعود کو نورا کے ساتھ کہیں ہاتھ ملاتے تو کہیں ان کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔

حال ہی میں اداکار سعود قاسمی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان ایاز سومرو نے اداکار سےسوال کیا کہ’ جویریہ کو کسی نے آپ کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو خفیہ طور پر بنا کر بھیج دی تھی اس کے بعد جویریہ نے آپ کو فون کرکے کیا کہا تھا؟

اس پر سعود نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا اور نورا فتیحی، میکا سنگھ سمیت کئی مشہور اداکار اس میچ کو دیکھنے پہنچے تھے، اسی وقت میری نورا سے ملاقات ہوئی، اسی دوران کسی نے ہماری ویڈیو بناکر ازراہ مذاق جویریہ کو بھیج دی اور بتایا کہ دیکھیں سعود نورا کے ساتھ کتنا انجوائے کررہے ہیں،اس کے بعد جویریہ نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی۔

سعود نے میزبان کی جانب سے اہلیہ کی کال کی بات نظر انداز کرتے ہوئےوضاحت دی کہ ’ میں نے اس ویڈیو کو خود نہیں بنوایا تھا وہ کسی اور نے بناکر جویریہ کو بھیجی تھی، یہی وجہ تھی کہ میرا رخ نورا کی جانب بھی نہیں تھا‘۔a




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version