ہوم Breaking News سلمان خان کی بہن کا رشتہ مشکل میں

سلمان خان کی بہن کا رشتہ مشکل میں

0


بالی وڈ اداکار آیوش شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی کے بعد سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن اب حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں آیوش نے خود پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آیوش پر تنقید کرنے والوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی مالی فائدے اور بالی وڈ میں قدم جمانے کیلئے کی۔

اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے اپنی شادی پر ملنے والے تحائف سے متعلق افواہوں اور ارپیتا خان سے شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

آیوش شرما کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہو ئی تو کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ مجھے تحفے میں ہیرے جڑی شیروانی ملی ہےجو کہ درحقیقت مجھے ابھی تک نہیں ملی، کچھ نے کہا کہ مجھے جہیز میں لگژری گاڑی بینٹلی ملی وہ بینٹلی کہاں ہے؟ مجھے ابھی تک نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مجھے دہلی سے منسلک بزنس مین بنایا گیا جس پر میں سوچ رہا تھا میں تو کسی بھی طرح بزنس مین نہیں ہوں میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے،

میرے والد ایک سیاست دان ہیں اور میں ایک محنتی اداکار ہوں تو مجھے بزنس مین کیوں بنادیا گیا؟

میری شادی پر لوگوں نے کہا کہ میں نے پیسے، کیرئیر اور بالی وڈ میں انٹری کے لیے ارپیتا سے شادی کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ایک سیاسی پس منظر رکھنے والی فیملی سے ہوں میرے پاس سب کچھ ہے اور مجھے کبھی بھی پیسے کی خواہش نہیں رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میری ارپیتا کے ساتھ شادی طے ہوئی تب میں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں نے 300 آڈیشن دیے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا،

میں نے انہیں بتادیا تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میری ٹریننگ اچھی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھے ٹریننگ دینے کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 میں آیوش کی پہلی فلم لو یاتری کو سلمان خان کی سپورٹ حاصل تھی۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version