ہوم Breaking News سمندر کی گہرائی سے انسانی آنکھ والی مخلوق دریافت

سمندر کی گہرائی سے انسانی آنکھ والی مخلوق دریافت

0


حال ہی میں سمندر کے اندر سے کچھ ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک انسانی آنکھ والی مخلوق کو دکھایا گیا ہے۔

 حال ہی میں سمندر کے اندر سے کچھ ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک قدیم شارک کو دکھایا گیا ہے۔

اوشین ایکس نے ووپر شارک کے ساتھ تصادم کا ایک کلپ یوٹیوب پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں پہلے پہل تو یہ واضح نہیں تھا کلپ میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ ریت میں حرکت کرنے والی مخلوق واضح نہیں تھی۔

لیکن پھر ایک بڑی سانپ نما چیز نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہی ووپر شارک کا سر نمودار ہوتا ہے اور چھوٹی آبدوز کی کھڑکی سے گزر کر اپنا راستہ بناتی ہے۔ اس دوران وہ اپنی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھاتی ہے۔

ووپر شارک ایک قدیم دور کی نسل ہے جو 20 فٹ لمبی اور 1,000 کلو گرام تک بڑھ سکتی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس لمحے کو محفوظ کرنے کیلئے ایلیوتھیرا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے جس کا مقصد شارک پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانا تھا جو بخوبی انجام دے دیا گیا۔

ٹیم نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف گہرے سمندر کی شارک تھی جسے بلنٹنوز سِکس گِل یا ووپر شارک کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم نسل ڈائنوسار کے دور سے ہے اور گہرے سمندر کے ماحولیاتی نظام میں ایک بہترین شکاری ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version