ہوم Breaking News سومی علی کا سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف

سومی علی کا سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف

0


بالی وڈ اداکارہ سومی علی نے سپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا اپنے لیے سب سے بڑی لعنت قرار دے دیا۔

اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی انٹری کے بعد دونوں کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی سے سوال کیا گیا کہ وہ آج بھی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر جانی جاتی ہیں ماضی کے اس تعلق نے ان کی پہچان میں خاطر خواہ اضافہ کیا اس بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟

سوال کے جواب میں سومی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لیے سب سے بڑی لعنت ہے، میں نے امریکا میں بہترین کام کیا اور بہت کچھ حاصل کیالیکن اس سب کے باوجود لوگ مجھے سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر پہچانتے ہیں جو کہ میرے لیے سب سے بڑی لعنت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان اس برس 59 یا 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن وہ ابھی بھی اسکول کے لڑکوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، عدم تحفظ کا شکار ہونے کی وجہ سے دوسروں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ لوگوں کو مجھ سے بات نہ کرنے کیلئے مجبور کرتےہیں اور لڑکیاں سلمان خان کی حقیقت کو کئی سال بعدپہچان پاتی ہیں‘۔

سومی علی نے مزید انکشاف کیا کہ ؔ’میرا کئی سالوں سے بالی وڈ انڈسٹری سے کوئی رابطہ نہیں ہے اورجب بھی بالی وڈ کے بارے میں سوچتی ہوں تو سلمان خان یاد آجاتے ہیں جس سے میرے اندر اُداسی اور افسردگی بھرجاتی ہے ‘۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version