ہوم Breaking News سونے کی فی تولہ قیمت کے حوالے سے اہم خبر

سونے کی فی تولہ قیمت کے حوالے سے اہم خبر

0


پاکستان میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط فی تولہ نرخ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر برقرار ہیں۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ دو لاکھ 15 ہزار روپے پر برقرار ہیں جبکہ دس گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 قیراط دس گرام سونےکے نرخ بھی ایک لاکھ 69 ہزار 124 روپے پر برقرار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے اور دس گرام 2229.08 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل ماریٹ میں فی اونس سونا 2 ہزار 47 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version