شیر افضل مروت کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں گلے شکوے دورہوگئے اور کہا پارٹی رہنماؤں سے متعلق اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔
شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آج تین ماہ بعدبانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا بانی پی ٹی آئی نےگلے لگایا، ملاقات میں دو طرفہ گلےشکووں کا تبادلہ ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے، آج ہم شیروشکرہوگئےہیں۔
رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی سےاختلافات بانی پی ٹی آئی کےکہنےپرختم کر رہا ہوں، پارٹی کےرہنماؤں سے متعلق دیےگئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، پارٹی رہنماؤں سے متعلق اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ جلسےجلوس کی اسٹریٹجی اب ہم بنائیں گے، اگرکل کوکوئی9مئی ہوتاہےتوہم پرالزام لگایاجائے،ہم کوئی جلاؤگھیراؤنہیں کریں گےپرامن جلسہ کریں گے، ہم نےپہلےبھی جلسےجلوس کیےایک گملہ نہیں ٹوٹا۔