ہوم Breaking News صارفین کی آسانی کیلئے یوٹیوب میں متعدد نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

صارفین کی آسانی کیلئے یوٹیوب میں متعدد نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

0


اگر آپ انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھنے کے خواہشمند ہوں تو سب سے پہلا نام یوٹیوب کا ذہن میں آتا ہے۔

اب گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں متعدد نئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں تاکہ اسے استعمال کرنے کا تجربہ مزید بہتر ہوسکے۔

جی ہاں واقعی یوٹیوب کی جانب سے 2 درجن سے زیادہ اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ موبائل فونز، ٹی وی، ویب اور یوٹیوب میوزک کو دیکھنے کا تجربہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوسکے۔

مثال کے طور پر اب موبائل ڈیوائس میں ٹیکسٹ زیادہ بڑا نظر ائے گا جبکہ پلے بیک اسپیڈ فیچر کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح لینڈ اسکیپ موڈ پر نیوی گیشن ممکن ہوسکے گی جبکہ اور بھی کافی کچھ بہتر کیا جا رہا ہے۔

پہلے سے زیادہ بہتر منی پلیئر (miniplayer)

کمپنی نے منی پلیئر کو بھی بہتر بنایا ہے اور اب صارفین ویڈیوز دیکھتے ہوئے اسے ری سائز اور ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے تاکہ وہ دیگر کام بھی کرسکیں۔

اس نئے منی پلیئر کے ذریعے آپ ویڈیوز دیکھتے ہوئے ویب براؤزنگ کرسکیں گے جبکہ پلے بیک کو متاثر کیے بغیر مزید ویڈیوز کو بھی ایڈ کرسکیں گے۔

پلے لسٹس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے

کمپنی کی جانب سے Collaborative پلے لسٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنے دوستوں اور خاندان کو لنکس یا کیو آر کوڈز (ٹی وی پر) کے ذریعے اکٹھے پلے لسٹس بناسکیں۔

ان پلے لسٹس کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) تصاویر کو تھمب نیل فوٹو کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

سلیپ ٹائمر

یہ فیچر پہلے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔

آپ 10 منٹ، 15 منٹ، 20 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ، 60 منٹ یا ویڈیو کے اختتام تک کا دورانیہ سیٹ کرسکیں گے۔

ٹی وی پر یوٹیوب انٹرفیس کو ری ڈیزائن کر دیا گیا

کمپنی کی جانب سے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کے انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے انٹرفیس سے صارفین کے لیے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ ب




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version