ہوم Business ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

0



(ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بات چیت ممکن،  نئی تحقیق نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان  ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 86 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ جہاں100انڈیکس کی 300 پوائنٹس بڑھ کر 86ہزار143 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version