ہوم Breaking News غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹے میں مزید 95 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹے میں مزید 95 فلسطینی شہید

0


عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی پر رضامندی کے لیے زور دیے جانے کے باوجود اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 95 سے زیادہ ہے۔ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

النصیرات کیمپ میں ایک کار پر اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے ’انروا‘ کے دفتر کے سامنے کار کو نشانہ بنایا۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی مرکز کو نشانہ بنائے جانے پر 23 افراد شہید ہوئے۔

24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 95 سے زیادہ ہے۔ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں الشفا اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ حماس سے لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے کیونکہ خوراک کی شدید قلت کے باعث قحط کا خدشہ ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version