ہوم Breaking News غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے قیام میں توسیع

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے قیام میں توسیع

0


وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version