ہوم Breaking News فٹنس ٹیسٹ: قومی کرکٹرز کو ایک اور موقع مل گیا

فٹنس ٹیسٹ: قومی کرکٹرز کو ایک اور موقع مل گیا

0


پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔

زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر زیادتی ہونے کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی لیے کرکٹرز کو دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version